پنجاب حکومت نے سابق وزرائے اعلیٰ کیلئے مراعات میں ترمیم کا بل منظور کرلیا

لاہور(انتخاب نیوز)پنجاب حکومت نے اسمبلی سے سابق وزرائے اعلیٰ کیلئے مراعات میں ترمیم کا بل منظور کرلیا۔ یہ بل حکومتی رکن مسرت جمشید چیمہ کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔ پنجاب منسٹرزبل 2022 کے مطابق سابق وزرائے اعلیٰ کو اب سرکاری گاڑی، مناسب سکیورٹی اور ضروری اسٹاف فراہم کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کے دور میں قانون میں ترمیم کر کے یہ مراعات ختم کر دیں تھی لیکن پنجاب اسمبلی نے اب یہ بل دوبارہ منظور کر کے مراعات بحال کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں