حب اور گردونواح کے مکین گیس سے محروم، ہوٹلوں اور صنعتوں کو دی جانے لگی
حب (انتخاب نیوز) حب بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر اور سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر حب صوبہ بلوچستان قدرتی دولت سے مالا مال صوبے کی خود کی پید کردہ گیس جیسے نعمت سے اسکی عوام محروم ہیں حب کے کمرشل علاقے الہ آباد ٹان مگسی کالونی حب کے علاقے مکینوں کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے پیدا کردہ مصنوعی گیس بحران 24 گھنٹے پورے علاقے کا گیس فراہمی معطل ہے۔ بالا احکام فوری نوٹس لے گھریلو اور عوامی کا مطالبہ۔ حب مگسی کالونی اہالیان محلہ، گھریلو صارفین اذیت میں مبتلا، علاقائی معتبرین کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں سوئی سدرن نااہل افسران نے مصنوعی بحران پیدا کرکے گیس کی فراہمی کو ملی بھگت سے بند کرکے ہوٹلز اور انڈسٹری مالکان اور سی این جی فلنگ اسٹیشن کو فراہم کی جاتی ہے۔ اہالیان محلہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ حب شہر کی باقی تمام یونین کونسلوں کو گیس فراہمی بہتر ہے، صرف اور صرف ہمارے علاقے کی گیس کی فراہمی کو جان بوجھ کر سوئی سدرن نااہل افسران بند کر دیا ہے۔ہمارے علاقہ کمرشل ہونے کے باوجود بھی گیس کی فراہمی مکمل 24 گھنٹے بند ہے۔ اہالیان محلہ کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے اور مرد بغیر ناشتہ کئے اسکول اور مرد ڈیوٹی پر چلے جاتے ہیں جبکہ صبح، دوپہر، رات کے اوقات میں ہمارے پورے علاقے جان بوجھ کر سوئی سدرن گیس کمپنی نااہل افسران کی جانب سے مصنوعی بحران پیدا کرکے ہمارے علاقے کا مکمل گیس فراہمی 24 گھنٹے بند کر دیا ہے۔ عوامی حلقوں کا وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان، چیف جسٹس، محتسب اعلیٰ بلوچستان،24 گھنٹے گیس بندش کا فوری نوٹس لیا جائے۔ الہ آباد ٹاﺅن، مگسی کالونی مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے کے متعلق گیس اہم اشو کے متعلق ضلعی انتظامیہ اور بالا افسران نے ہماری داد رسی نہ کی تو اپنے بچوں سمیت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔


