عمران خان کی نااہلی کیخلاف احتجاج پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج
اسلام آباد(انتخاب نیوز) تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز فیض آباد میں احتجاج اور توڑ پھوڑ پر سرکار کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔سینیٹر فیصل جاوید ، عامر کیانی، وامق قیوم عباسی،راجہ راشد، عمر تنویر بٹ، راشد نسیم عباسی اور راجہ ماجد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔عمران خان کی نااہلی کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں نے گزشتہ روز احتجاج کیا تھا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس،ایف سی،انتظامیہ پر پتھراو¿ کیا، جس سےمتعددپولیس اورایف سی اہلکارزخمی ہوئے۔مقدمے کے مطابق مظاہرین نے نہ صرف قتل کی نیت سے پولیس اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھانےکی بھی کوشش کی، بلکہ فیض ا?باد اور قریبی علاقوں میں درختوں کو بھی ا?گ لگائی اور سرکاری املاک کونقصان پہنچانےکی کوشش کی۔
Load/Hide Comments


