الیکشن کمیشن تحریری فیصلہ کیوں روک کر بیٹھا ہے؟ اب کیا کھچڑی پک رہی ہے؟ اسد عمر

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے رہنما اسد عمر نے چیئرمین عمران خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری نہ کرنے پر سوال اٹھا دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن تحریری فیصلہ کیوں روک کر بیٹھا ہے؟ اب کیا کھچڑی پک رہی ہے؟واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں