سینئر صحافی ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچا دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچ گئی۔رشد شریف کی میت وصول کرنے کے لیے اُن کے اہل خانہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی میت نجی ایئرلائن کے ذریعے کینیا سے براستہ دوحا اور پھر اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائی گئی جہاں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میت کو وصول کیا۔میت وصولی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل پر ارشد شریف کے اہل خانہ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری، مراد سعید اور صحافی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں