لانگ مارچ، عمران خان نے پلاننگ تبدیل کردی

لاہور(انتخاب نیوز) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کا آغاز آج لبرٹی چوک لاہور سے ہوگا۔حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کےلیے کارکن لبرٹی چوک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد بھی وہاں موجود ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ مرکزی کنٹینر بھی وہاں پہنچا دیا گیا ہے اور عمران خان جمعے کی نماز کے بعد پہنچیں گے۔پہلے دن لانگ مارچ لاہور میں ہی رہے گا۔ لبرٹی چوک سے اچھرہ، مزنگ،ایم او کالج، جنرل پوسٹ آفس چوک ،داتا دربارسے آزادی چوک پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں