آف شور کمپنی میں 10فیصد تک شیئر میں چھوٹ آخر کن کو بچانے کی کوشش ہے؟، اسحاق ڈار

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت لوگوں کو پابند کیا کہ جن کے آفشور کمپنیز میں انٹرسٹ ہوں گے وہ ان کو ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا اب تحریک انصاف حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اس قانون کو بدل دیا کہ جس کے10 فیصدتک شئیرز ہوں آفشور کمپنی میں اس کو ظاہر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں یہ آخر کن کو بچانے کی کوشش ہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں