افغانستان، داخلی مذاکراتی عمل عنقریب شروع ہو نے کا امکان

واشنگٹن:افغانستان کے لیے خصوصی امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے بتایا ہے کہ افغانستان کے مختلف دھڑوں کے درمیان بات چیت کے لیے ایک نئی تاریخ زیر غور ہے۔ امن معاہدے کے بعد افغانستان میں داخلی سطح پر مذاکرات کا عمل دس مارچ کو شروع ہونا تھا تاہم اختلافات اور پر تشدد واقعات کے باعث یہ عمل مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔ خلیل زاد کے مطابق مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے اور اسی لیے تاریخ طے کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ہفتے ہونے والے خونریز حملوں کے تناظر میں وہ دوبارہ افغانستان سفر کریں گے اور تشدد میں کمی لانے کی کوششیں کریں گے۔
Load/Hide Comments


