ملک بھر میں 49اضلاع ٹڈی دل کے حملہ سے متاثر،بلوچستان سرفہرست

اسلام آباد:ترجمان این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات کے بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں اس وقت 49اضلاع ٹڈی دل کے حملہ سے متاثر ہیں۔جن میں بلوچسستان کے28، خیبر پختونخواہ میں 11، پنجاب میں 9 اور سندھ میں ایک ضلع شامل ہیں۔جاری کردہ بیانکے مطابق ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کے سروے کا آغاز مارچ میں کیا گیااب تک بلوچستان میں تقریبا 68 لاکھ اور خیبر پختونخواہ میں 22لاکھ ہکٹر رقبہ کا سروے ہو چکا ہے۔پنجاب میں 38لاکھ جبکہ سندھ میں 54لاکھ ہکٹر رقبہ کا سروے مکمل ہو چکا ہے بلوچستان میں 2 لاکھ 24ہزار ہکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنیکا اسپرے کیا گیاپنجاب میں 1لاکھ 28ہزار، خیبر پختونخواہ میں 30ہزار اور سندھ میں 22ہزار ہکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابقکل ٹریٹ کیے گئے رقبہ میں سے 8ہزار 176ہکٹر پر فضائی اسپرے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں