کوٹر ی،رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،350 غیرقانونی افغان باشندے گرفتار

کوٹر ی(انتخاب نیوز)رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 350 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ایم نائن موٹروے پر رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 مسافر کوچز میں سوار350 غیرملکی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ،حراست میں لئے جانے والے افغان باشندوں سے افغانستان کے شناختی کارڈ برآمدہوئے۔پولیس کے مطابق حراست میں لئے جانے والوں میں 250 مرد 60 خواتین اور بچے شامل ہیں،زیرحراست غیرملکیوں کیخلاف تھانہ جامشورو پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں