یونیورسٹی آف لسبیلا اور سٹوڈنٹس کو درپیش مسائل
تحریر: عرضش بلوچ
جہاں طلبا تعلیمی اداروں کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ، وہی بلوچستان کے جامعہ میں طلباکو ذہنی اذیت کا شکار بنایا جارہا ہیں۔بلوچستان کے سب سے بڑی یونیورسٹی ، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز (لوامز ) اوتھل،جہاں دور دراز سے طلبا تعلیم حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں۔ اور جب مینجمنٹ کی طرف سے برا رویہ دیکھنے کو ملتا ہے تو ان کے حوصلے پست ہوجاتے ہیں۔
بلوچستان کے سب سے بڑی یونیورسٹی ، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز (لوامز ) کے طلباءکا کہنا ہے کہ ہمیں انتظامیہ کی وجہ سے بہت سے مسائل درپیش ہے ، یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے انہیں ہر قدم میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
یونیورسٹی میں سب سے بڑا جو مسئلہ درپیش آرہا ہے وہ انٹرنیٹ رسائی کا ہے۔جسں کی وجہ سے فائنل سمسٹرز کے اسٹوڈنٹس کو بہت سارے مسائل درپیش ہیں، جس کی وجہ سے ریسرچ ورک مکمل کرنے کے لیے بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
جب بھی ان مسائل کو ایڈمن کے سامنے رکھنے کی درخواست کی جاتی ہے تو ایڈمن کسی سے ملتا ہی نہیں- اسی طرح جب بھی ہم اپنے مسائل کو حل کرنے کی درخواست کرتے ہے تو ہمیں یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے مایوس کن رویہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔


