وزیر اعظم سے پیپسیکو کے وفد کی ملاقات،معاشی پالیسیوں پرگفتگو
اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے پیپسیکو کے وفد نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایوجین ویلیمسن کی قیادت میں ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود بھی شریک تھے ۔وزیرِ اعظم نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ قومیں معاشی پالیسیوں کے تسلسل سے بنتی ہیں. وزیرِ اعظم نے پیپسیکو کی پاکستان سے خطے کے دوسرے ممالک میں برآمدات کو سراہتے ہوئے کمپنی کو پاکستان میںAgro-Industryمیں سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب دی۔ ملاقات میں چیف ایگزیکٹیو پیپسیکو نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا،. اسکے علاوہ حکومت کی معاشی، کاروباری و سرمایہ کاری کی پالیسیوں کے تسلسل کی کوششوں کی بھی تعریف کی. چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ پیپسیکو نے سیلاب متاثرین کیلئے 50 لاکھ راشن پیکیٹ فراہم کئے جبکہ دنیا بھر میں پیپسیکو کے ملازمین کی طرف سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عطیات اکٹھے کرنے کی مہم بھی جاری ہے. وزیرِ اعظم نے پیپسیکو کی طرف سے اس مدد کا شکریہ ادا کیا اور کمپنی کی طرف سے زراعت کے شعبے میں جدت لانے کیلئے سرمایہ کاری کو سراہا۔


