وزیراعلیٰ بلوچستان کی عمران خان پر حملے کی مذمت، جلد صحت یابی کی دعا

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیرآباد کے قریب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ امید ہے کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں