ہم ایران کو آزاد کرائیں گے،صدر بائیڈن

صدر جو بائیڈن نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ,ہم ایران کو آزاد کرائیں گے۔اس سے پہلے مجمع میں موجود ایرانی حاظرین نے ان سے مطالبہ کیا کہ ان کے ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں سے متعلق ضروری اقدامات کریں جو سیکورٹی فورسز کی حراست میں ایک نوجوان خاتون کی ہلاکت کے خلاف پورے ملک میں ہو رہے ہیں ۔بائیڈن نے جواب میں کہا ، "پریشان نہ ہوں، ہم ایران کو آزاد کرانے والے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا، کہ ایرانی بہت جلد خود کو آزاد کرلیں گے ۔،وہ ڈیموکریٹک نمائندے مائیک لیون کے لیے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھےبائیڈن انتظامیہ کو ایرانی امریکی کارکنوں کی بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جو وائٹ ہاؤس سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ان کے ملک میں مظاہروں کو دیکھتے ہوئے، ایران جوہری معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں ترک کر دیں۔بائیڈن انتظامیہ نے ستمبر میں ایران کی اخلاقی پولیس کی حراست میں ،نوجوان کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ،احتجاج کرنے والے مظاہرین کے ساتھ وحشیانہ سلوک پر ایرانی حکام کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔اے ایف پی کی جانب سے حاصل کی جانے وال اس تصویر میں،ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران موٹر سائیکل ہر سوار ایرانی پولیس کو دکھایا گیا ہے۔
ا نتظامیہ نے حال ہی میں یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے روس کو ڈرون اور تکنیکی مدد فراہم کرنے پر ایران کو پابندیوں کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ اس نے خطے میں امریکی افواج پر حملوں کے جواب میں شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے خلاف اگست میں امریکی فوجی حملوں کا حکم دیا تھا۔اسی اثناء میں امریکہ نے جمعرات کے روز تیل کی اسمگلنگ کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے بارے میں اس نے کہا ہے کہ وہ حزب اللہ اور ایران کی قدس فور س کی مدد کرتا ہے ۔ ان پابندیوں میں درجنوں لوگوں ، کمپنیوں اور ٹینکرز کو ہدف بنایا گیا ہے کیوں کہ واشنگٹن تہران پر دباؤ بڑھانا چاہتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں