ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل پر اربوں روپے کا جوا

لاہور(انتخاب نیوز) نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے موقع پر لاہور سمیت ملک بھر میں اربوں روپے کا جوا کھیلا گیا۔ بکیز نے اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم پر ریٹ 1 روپیہ 70 پیسے لگایا جبکہ پاکستان کی ٹیم پر بکیز کا ریٹ 2 روپے 50 پیسے تھا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بکیز نے میچ کے انعقاد سے قبل ٹاس پر بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا۔ اس موقع پر بکیز نے ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں ہوٹلوں کے کمرے باقاعدہ بک کروا رکھے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں