گجرات، بارات پر شہد کی مکھیوں کا حملہ ،دلہا دلہن سمیت 150 افراد متاثر
گجرات(انتخاب نیوز) گجرات میں باراتیوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا جن کے کاٹنے سے دلہا دلہن سمیت 150 باراتی متاثر ہوئے ہیں۔اہلِ علاقہ کے مطابق بارات کی آمد پر بچے کی طرف سے پتھر پھینکنے پر شہد کی مکھیاں مشتعل ہو گئیں جنہوں نے باراتیوں پر حملہ کر دیا۔
شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے 150 سے زائد افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال سرائے عالمگیر منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔
Load/Hide Comments


