کراچی، بذریعہ، فیس بک، واٹس ایپ اسلحہ فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

کراچی(انتخاب نیوز)شہر قائد میں روزانہ 300 پستول سمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کا لائسنس بھی مل جاتا ہے۔سی ٹی ڈی انچاج راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ سمگل اور فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے جو اسلحہ کی خرید و فروخت واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور انتہائی اعلیٰ کوالٹی کے 18 پستول برآمد کئے گئے ہیں۔ اسلحہ پشاور سے آن لائن کراچی سمگل کیا جاتا تھا۔راجہ عمر خطاب نے کہا کہ ملزمان مختلف طریقوں سے غیر قانونی اسلحہ کراچی لاتے ہیں اور انکشاف ہوا ہے کہ اسلحہ اور اس کا لائسنس بھی مل جاتے ہیں لیکن لائسنس جعلی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ سمگلنگ میں ملوث گروہ ایک دن میں 300 کے قریب پستول کراچی پہنچاتے ہیں جبکہ سمگلرز مaنظم انداز سے اسلحہ اور جعلی لائسنس فروخت کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں