نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا

اسلام آباد/ لندن:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا۔ شریف فیملی نے نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ سفارتی پاسپورٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کوپانچ سال کیلئے جاری کیا گیا ہے، پاسپورٹ آج بروز جمعہ کو نواز شریف کولندن میں مل جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان نے مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم نوازشریف کوسفارتی پاسپورٹ جاری کردیا۔ وزرات خارجہ کی حتمی منظوری کے بعد سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا۔ سفارتی پاسپورٹ پانچ سال کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس سے پاسپورٹ بھجوایا گیا۔ سفارتی پاسپورٹ نوازشریف کو بھجوا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ جمعہ کے روز نوازشریف کو مل جائے گا۔ موجودہ اتحادی حکومت نواز شریف کو رواں سال عام پاسورٹ پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ اشتہاری ہونے پر سابق حکومت نے میاں نواز شریف کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں