فرانس نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 2ملین ڈالرز مختص کردئیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر نےکہا ہے فرانس نے پاکستان میں سیلاب زدگان کےلئے 2ملین ڈالرز مختص کردیئے۔پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں ایک ملین یورو تین فرانسیسی بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کے ذریعے خرچ کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے لیے الگ سے ایک ملین یوروز مختص کیے گئے ہیں جو قمبر شہداد کوٹ اور خیرپورکے علاقوں میں حاملہ خواتین اور دیگر متاثرین پر خرچ کیے جائیں گے ۔فرانسیسی سفیر نے کہا کہ فرانس سیلاب کے دوران مشکل کی گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔اس موقع پر فرانسیسی فوج کے سینئر افسر نے فرانس کی طبی و امدادی ٹیموں کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کی تفصیلات بتائیں اور پاکستانیوں کی والہانہ محبت پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں