کراچی، کم سن ملازم کو مبینہ زیادتی کے بعد تشدد کر کے قتل کر دیا گیا

کراچی(انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے بہادر آباد میں کم عمر ملازم کو مبینہ طورپر تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔ لڑکے کے ہسپتال لانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے ، جس میں دیکھا گیا کہ لاش کو ایک خاتون اپنی کار میں رکھ کر ہسپتال لائی ، خاتون نے ایک ملازم کی مدد سے لاش ہسپتال میں منتقل کی۔ پولیس سرجن جناح ہسپتال ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں 12 سے 14 سال تک کے لڑکے کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے لایا گیا ، لڑکے کی لاش کو بہادر آباد تھانے کے پولیس اہلکار لائے تھے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی کار فرحت جاوید نامی شخص کے نام پر ہے ، کم عمرلڑکا گھریلو ملازم ہے جسے بد ترین تشدد کر کے قتل کیا گیا ، لڑکے کی ٹانگوں اور چہرے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کے شواہد بھی ملے ہیں ، حتمی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں