پی ٹی آئی میں چھپی کالی بھیڑوں کو میں بے نقاب کروں گی‘ فردوس عاشق اعوان بھی میدان میں آ گئیں

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی مر کزی خاتون رکن فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں چھپی کالی بھیڑوں کو میں بے نقاب کروں گی۔ اتوار کو اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال اور قیادت کی ہدایت کی وجہ سے خاموش ہوں، پی ٹی آئی میں موجود کالی بھیڑیں پس پشت بیٹھ کر میرا استحصال بند کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا گیا، پارٹی میں موجود ان کالی بھیڑوں کا بہت جلد صفایا ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین نے کہا کہ میں میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ہوں، میں نے ہمیشہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہر مخالفین کا مقابلہ کیا۔
Load/Hide Comments


