اسلام آباد، ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزارت خارجہ نے ممتاز زہرا بلوچ کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ممتاز زہرا بلوچ کو دفتر خارجہ کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ ممتاز زہرا بلوچ 25 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں اور اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (ایشیا پیسفک) کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ امریکا اور جنوبی کوریا سمیت مختلف ممالک میں فرائض انجام دے چکی ہیں۔ق

اپنا تبصرہ بھیجیں