کوئٹہ،پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تین مسلح ڈاکو خروٹ آباد کے علاقے کلی بادیزئی میں دو مختلف وارداتیں کرنے کے بعد فرار ہورہے تھے کے ایگل اسکوارڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کا پیچھا کیا ،ڈاکوؤں نے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جوابی کاروائی میں پولیس نے دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ انکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوا، جس کی تلاش جاری ہے، گرفتار ڈاکووں کی شناخت راز محمد سکنہ مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی اور جان محمد سکنہ کلی کمالو سریاب سے ہوئی دونوں ملزمان مختلف وارداتوں میں ملوث ہے دونوں زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے
Load/Hide Comments


