ٹرافی انگلینڈ نے دل پاکستان نے جیت لیے، اچھا حریف بننے پر مبارکباد، برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد (انتخاب نیوز) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرنے کہا ہے کہ ٹرافی انگلینڈ نے اور دل پاکستان نے جیت لیے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔انگلش ٹیم کے فائنل جیتنے کے بعد پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دل دل پاکستان، جان جان انگلینڈ۔انہوں نے لکھا کہ ٹرافی انگلینڈ نے اور دل پاکستان نے جیت لیے،انگلش ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے پر جبکہ پاکستان کو اچھا حریف اور دوست بننے پر بہت بہت مبارک باد۔فائنل سے قبل برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میلبرن میں تاریخ خود کو دہرا رہی ہے، اس دن کے لیے 30 سال کا انتظار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں