کراچی، سات سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد، پوسٹ مارٹم میں زیادتی اور تشدد کی تصدیق

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں درندگی سفاکیت کا ایک اور واقعہ کمسن منیبہ کی تشدد زدہ لاش کچرا کنڈی سے برآمد۔ ایک روز قبل سات سالہ منیبہ لاپتہ ہوگئی تھی آج لاش کچرا کنڈی سے ملی۔ بچی پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال لے جائی گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی اور تشدد کے شواہد مل گئے۔ پولیس سرجن کے مطابق بچی کے سر پر شدید نوعیت کے زخم ہیں۔ بچی کے جسم پر مختلف نوعیت کے زخم ہیں، بچی کو بدترین زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے لے لئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کو آگے بڑھایا جائیگا۔ لانڈھی مسلم آباد کالونی بچی کی رہائش گاہ پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں