کرونا کی آڑ میں عبادات و دینی مراکز کو ہدف بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے، حافظ حمداللہ

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ کرونا کی آڑ میں عبادات و دینی مراکز کو ہدف بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے، ناقص و دوغلی حکومتی پالیسیوں اور غیر سنجیدہ اقدامات سے کرونا کے عالمی وبا پر شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب صلوٰۃتراویح میں ختم قرآن کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہم کہ سندھ حکومت کے منافقانہ عمل کو قومی اتحاد و یکجہتی کی فضا کو سبو تاژ کرنے کی سازش سمجھتے ہیں تمام مسالک کے علما ہم آہنگی کا مظاہرہ کرکے ان سازشوں کو ناکام بنائیں، انہوں نے کہا کہ حکومتی ذمہ داران کی بچکانہ حرکتیں مسائل کا سبب بن رہی ہیں قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کی بجائے دانستہ طور پر منافرت پر مبنی فیصلے فرقہ واریت کی چنگاری کومزید بڑھا وا دینے کے مترادف ہیں،انہوں نے کہا کہ کرونا کی آڑ میں عبادات و دینی مراکز کو ہدف بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے، ناقص و دوغلی حکومتی پالیسیوں اور غیر سنجیدہ اقدامات سے کرونا کے عالمی وبا پر شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں جمعیت علما اسلام دینی مراکز اور ان سے وابستہ ہستیوں پر آنچ کبھی نہیں آنے دے گی اس سلسلے میں حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں