سوئی ، تخریب کاری ، بھتہ گیری کیخلاف اور فوج کی حمایت میں امن ریلی کا انعقاد

ڈیرہ بگٹی (انتخاب نیوز) سوئی میں فوج کی حمایت اور تخریب کاری و بھتہ خوری کیخلاف امن ریلی کا انعقاد کیا گیا امن ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی میں فوج کے حمایت اور ایک کالعدم تنظیم کی جانب سے مبینہ بھتہ خوری کے خلاف معروف قبائلی رہنما چیف وڈیرہ محمد بخش موندرانی بگٹی اور نوجوان قبائلی رہنما میر حماد کلپر بگٹی کی قیادت میں تاریخی امن ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی بعد ازاں ریلی نے اللہ والی چوک سوئی پر پہنچ کر ایک بہت بڑی عوامی اجتماع کی شکل اختیار کرلی جہاں ریلی کے شرکا نے اپنے خطاب میں فوج سے بھرپور حمایت اور محبت کا اعادہ جبکہ علاقے میں حالیہ دنوں میں جاری فائرنگ کے واقعات اور عوام سے مبینہ بھتہ وصولی کی مزمت کی گئی اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد اور فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں