مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ بروز اتوار صبح 9 بجے ادا کی جائے گی، مفتی تقی عثمانی
کراچی (انتخاب نیوز) صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ (آج) اتوار 20 نومبر کو ادا کی جائے گی۔مفتی تقی عثمانی کے مطابق مفتی مولانا رفیع عثمانی کی نماز جنازہ 9 بجے دارالعلوم کورنگی میں ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزصدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے تھے، اْن کی عمر 86 برس تھی۔
Load/Hide Comments


