ٹیک کمپنی کی بانی الزبتھ ہومز کو دھوکہ دہی کے جرم میں 11 برس قید

امریکا کی ایک عدالت نے ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی تھیرانوس کی بانی الزبتھ ہومز کو سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کے جرم میں 11 برس سے زیادہ کی قید کی سزا سنادی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں تھیرانوس کمپنی کی بانی الزبتھ ہومز پر سرمایہ کاروں کو دھوکا دینے کا الزام تھا، اس حوالے سے کیلی فورنیا کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ میں مقدمہ بھی زیر سماعت تھا۔الزبتھ ہومز نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی کمپنی کی جانب سے ایجاد کردہ مشین ’’ایڈیسن مشین‘‘ کی مدد سے خون کے چند قطروں سے ہی کینسر، ذیابطیس اور دیگر کئی مہلک اور پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔عالمی طور پر تھیرانوس کمپنی کی بانی نے اپنی ٹیکنالوجی کا پرچار اتنے پر اثر طریقے سے کیا گیا کہ جہاندیدہ قرار دی جانے والی کمپنیوں اور اداروں نے اس پرسرمایہ کاری کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں