مچھ‘ کانکن لیبر یونین کی احتجاجی ریلی ومظاہرہ

مچھ (نامہ نگار) کان کن لیبر یونین کااغواء کانکنوں کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ مظاہرے میں مچھ کے سیاسی جماعتوں و علاقائی معززین کی کثیر تعداد میں شرکت کان کن لیبر یونین کا دو دن کے اندر مغوی کان کنوں کی عدم بازیابی کی صورت میں سخت احتجاج کی دھمکی تفصیلات کیمطابق کان کن لیبر یونین مچھ کے زیراہتمام مچھ میں اغواء ہونے والے کان کنوں کی عدم بازیابی کیخلاف ایک احتجاجی ریلی صدر کان کن لیبر یونین محمد اقبال یوسفزئی کی قیادت میں کرکٹ گراؤنڈ مچھ سے نکالی گئی ریلی مچھ بازار جیل روڑ سے ہوتے ہوئے پریس مچھ پہنچے جہاں جلسے کی شکل اختیار کرگئی مظاہرین ہاتھوں میں بینرز اٹھارکھے تھے اور کان کنوں کوبازیاب کرو تحفظ دو کے نعرے لگارہے تھے احتجاج مظاہرین سے کان کن لیبر یونین مچھ کے صدر محمداقبال یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو ٹیکس کی مد میں حکومت کروڑوں روپے وصول کررہی ہے ہزاروں لوگ کوئلہ کاروبار سے مستفید ہورہے ہیں 9 روز گزرنے کے باوجود بھی تاحال چھ مغوی کان کن بازیاب نہ ہوسکے مائنز اونرز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کان کنوں کی باحفاظت بازیابی کیلئے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ 2018میں ہمارے دو کان کن اغواء کیا گیا تھا جو چھ دن میں بازیاب کیا گیا اور ابھی چھ کان کنوں کو اغواء ہوئے نو دن گزرگئے لیکن تاحال کوئی پیشرفت نظر نہیں آرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں