حب، حادثات و واقعات میں 4افراد جاں بحق ایک زخمی

حب: حب وقرب جوار میں تین مختلف واقعات وحادثات میں 4افراد جاں بحق اور1زخمی ہو گیا جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں اسپتال منتقل کردی گئیں،ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو مزید علاج کیلئے کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق حب کے علاقہ ساکران وکراچی سے بتایا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ناردرن بائی پاس کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں فیصل صالح ساکن محمد علی واہورہ ساکران نامی نوجوان زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے موقع پردم تور گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی شدید زخمی ہو گیا نعش و زخمی کو فوری طور پر کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی اس حوالے سے بتایا جاتا ہے حادثے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان اٹک سیمنٹ لیبر یونین کے عہدیدار حاجی عبدالغنی واہورہ کا صاحبزادہ بتایاجاتا ہے دریں اثناء گزشتہ ایک اطلاع ملنے پر ایدھی رضاء کاروں نے منگھو پیر نورانی ہوٹل کے قریب حب کینال سے 17سالہ شعیب ولد عثمان نامی نوجوان کی نعش برآمد کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پیر کے روز حب ندی میں نہاتے ہوئے ایک زاہد محمد خان ولد تاج محمد خان شخص ڈوب گیا جس کی نعش کو ایدھی بحریہ ٹیم نے نکال کر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا متوفی کورنگی ڈھائی نمبر کراچی کا رہائشی بتایاجاتا ہے اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی حب کی ایک فیکٹری میں پیر بخش ولد شاہ عالم نامی مزدور پیر کی شام فیکٹری میں اچانک حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کرگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں