جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز اورمشتبہ افراد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، حوالدار جاںبحق
راولپنڈی(انتخاب نیوز) سیکیورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں فائرنگ کے تبادلے میں حوالدا رجاںبحق ہو گئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اورمشتبہ افراد کے درمیان جھڑپ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں ہوئی ہے، 39 سالہ جاںبحق حوالدار عمر حیات لاچی کوہاٹ کے رہائشی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ مشتبہ افراد کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز´ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Load/Hide Comments


