لانگ مارچ میں خودکش یا بم حملہ ہوسکتا ہے، رانا ثناء اللہ

وفاقی وزارت داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو لانگ مارچ میں دہشت گردی کے خدشات سے متعلق مراسلہ بھیج دیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہیکہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشت گردی کا حملہ کرسکتی ہیں، حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے، دہشت گردوں کی جانب سے عوامی اجتماعات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔وزارت داخلہ کے مراسلے میں خبردارکیا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو مؤخر کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں