حکومت کے مثبت اور بہتر اقدامات اور پالیسیوں کی تشہیر ممکن بنانے کیلئے میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(انتخاب نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ حکومت مثبت پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعے عوام کے مسائل کے حل کو ممکن بناتے ہوئے منفی تاثر کو ضائل کرنا چاہتی ہے ہم نے ملکر میڈیا سمیت بلوچستان کے مشکلات کو دور کرنا ہے اور حکومت کے مثبت اور بہتر اقدامات اور پالیسیوں کی تشہیر ممکن بنانے کیلئے میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ہماری کوشش ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور امن کا قیام ممکن بنایا جاسکے۔ میڈیا ورکروں کے معاشی اور دیگر مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اُنکے ادراک کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ شب بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات حمزہ شفاقت اور سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر میر عبدالروف رند، چیئرمین بلوچستان انوسیٹمنٹ بورڈ سعید احمد سرپرہ کوئٹہ ، ایڈیشنل سیکرٹری میجر (ر) اورنگزیب بادینی ، آئی ایس پی آر بلوچستان کے میجر اویس ،چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر حاجی ولی محمد،ڈاکٹر فرح دیبا سمیت دیگر بھی موجود تھے فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے صوبے کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے ہیں لیکن منفی طور پر مثبت اقدامات کی تشہیر نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے بہتر کام اور پالیسیاں اُس انداز میں عوام کے سامنے اُجاگر نہیں ہورہی میڈیا نے ہمیشہ حکومت کی مثبت پالیسیوں اقدامات کو سراہا ہے اور عوام تک پہنچایا ہے اچھے اقدامات کو مثبت انداز میں اُجاگر کرنا چاہے تاکہ لوگوں کو حکومت کی جانب سے اُنکی مشکلات دور کرنے کیلئے جو کام کئے گئے ہیں اُنکے بارے میں آگاہی ہو میڈیا حکومت کی آنکھ کان ہیں میڈیا کی مشکلات اور ورکروں کے مسائل کا اندازہ ہے اُنہیں دور کرنے کیلئے حکومت دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ہماری کوشش ہے کہ میڈیا کے ذریعے حکومت کے مثبت اقدام اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو عوام تک پہنچائے تاکہ لوگوں کو معلوم ہوسکے کے حکومت بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو کس طرح دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات حمزہ شفقت نے کہا کہ حکومت نے بہت اچھے اقدامات اور پالیساں رواں رکھی ہیں لیکن میڈیا میں حکومتی کاموں کی اُس انداز میں تشہیر نہیں ہورہی جسطرح ہونی چاہئے ہم میڈیا کے ساتھ ملکر حکومت کی پالیسیوں اور عوام کی فلاح بہبود کیلئے شروع کیئے جانیوالے منصوبوں کی مثبت انداز میں تشہیر کرکے اپنے عوام کو آگاہ کرینگے کہ حکومت اُنکی مشکلات کے ازالے کیلئے کیا اقدامات اُٹھارہی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینٹر میر عبدالروف رند نے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ بلوچستان کا دنیا بھر میں مثبت اور بہتر امیج پیش کیا ہے ہمیں اُمید ہے کہ میڈیا حکومت کے اچھے اور مثبت اقدامات کو بھی مثبت انداز میں تشہیر کرکے لوگوں کو آگاہ کریگا تاکہ بلوچستان کا بہتر امیج دنیا کے سامنے آئے اور بیرونی سرمایہ کاری بلوچستان میں ہو اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں بیرونی سرمایہ کار صوبے میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو دور کرنے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اُٹھانے میں مدد مل سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں