وزیراعظم دوروزہ سرکاری دورے پر استنبول پہنچ گئے

استنبول(انتخاب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف دوروزہ سرکاری دورے پر استنبول پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر استنبول کا دورہ کر رہے ہیں ،استنبول ایئرپورٹ پر سابق گورنر استنبول، ترک سول و عسکری نمائندگان اور پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا،وزیراعظم اور ترک صدر رجب طیب اردوان استنبول شپ یارڈ میں پی این ایس خیبر کا افتتاح کریںگے جو پاکستان، ترک اسٹریٹجک پارٹنر شپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں