سلام آباد کی حدود میں لائسنس یافتہ اسلحہ ساتھ رکھنے پربھی سخت پابندی عائد کردی گئی
اسلام آباد (انتخاب نیوز)ترجمان اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ساتھ رکھنے کی پابندی ہے اور روٹ کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں سمیت قانونی کارروائی ہوگی۔اسلام آباد سے پنڈی داخلے کیلئے فیض آباد اور نائینتھ ایونیو آئی جے پی جنکشن بند رہے گا
اسلام آباد ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہےکہ اسلام آباد کی حدود میں لائسنس یافتہ سمیت اسلحہ ساتھ رکھنے پر قطعی پابندی ہے، سیاسی ریلیوں کو مقررہ روٹ ہی استعمال کرنے دیا جائے گا، دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر چیکنگ کی جائے گی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد کی حدود میں لائسنس یافتہ سمیت اسلحہ ساتھ رکھنے پر قطعی پابندی ہے ۔
یہ پابندی مزید دو ماہ تک جاری رہے گی۔ سیاسی ریلیوں کو مقررہ کردہ روٹ ہی استعمال کرنے دیا جائے گا۔ روٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرفتاریوں سمیت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد میں آمدورفت کے راستے کھلے رکھے جائیں گے ۔


