سیلاب متاثرین کی دوبارہ بحالی کے اقدامات کو تیز کرنے اولین ترجیح ہونی چاہئے، آغا حسن بلو چ

اسلام آباد:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور سیلاب کمیٹی کے ممبر آغا حسن بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیلاب سے جو تباہی بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں ہوئی سردی کا موسم شروع ہو چکا ہے سیلاب متاثرین کی دوبارہ بحالی کے اقدامات کو تیز کرنے اولین ترجیح ہونی چاہئے بالخصوص بلوچستان کے نصیر آباد ڈویڑن کے شدید متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے جو نقصانات ہوئے تھے یقینا وہاں دوبارہ آباد کاری مشکل مرحلہ ہے لیکن سردی کے موسم میں ان علاقوں میں جو شدید سردی ہوتی ہے ان لوگوں کا گزار بسر انتہائی مشکل ہو گا آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اس سے پہلے کہ متاثرین تکلیف سے دوچار ہوں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم فوری طور پر ان کی دوبارہ آباد کاری اور سردی سے بچا? کیلئے اپنے وسائل خرچ کریں صوبائی اور عالمی امدادی ادارے بھی اس مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دے کر محکوم، مظلوم انسانوں کا ساتھ دیں کیونکہ سیلاب کی تباہی کے بعد حکومت اقدامات کر رہی ہے مگر عالمی ادارے بھی مشکل کی گھڑی میں بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں تباہی پھیلی ہے اس سے متاثرہ افراد کی دوبارہ بحالی کے لئے اقدامات کریں تاکہ آباد کاری کا مرحلہ شروع ہو سکے لوگ کو سردی کی شدت سے محفوظ رکھنا اولین ترجیح ہونی چاہئے اربوں روپے کی کسان پیکیج شروع کیا گیا ہے وہاں بھی حقیقی متاثرہ لوگوں کو مدنظر رکھ جائے تاکہ ان کی داد رسی ہو سکے اور انہیں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل بلوچستان کے ہر طبقہ فکر کی نمائندگی کر رہے ہیں ہماری جدوجہد ہمیشہ بلوچستان اور دکھی انسانوں کیلئے ہے بلوچستان معاشرتی طور پر پسماندہ اور بدحال ہے رہی سہی کسر سیلاب نے پوری کر دی ہے پارٹی سیلاب متاثرین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کر

اپنا تبصرہ بھیجیں