نصیر آباد، منی پیٹرول پمپ پر آ تشزدگی کے نتیجے میں 5افراد جھلس کر زخمی

ڈیرہ مراد جمالی: بلو چستان کے ضلع نصیر آباد میں منی پیٹرول پمپ پر آ تشزدگی کے نتیجے میں 5افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 3کی حالت تشویش نا ک بتا ئی جا رہی ہے آتشزدگی کے با عث 2 د کا نیں زمین بوس ہو گئی بلکہ 2منی پیٹرول پمپس اور قرب و جوار میں واقع دکا نوں کو بھی نقصان پہنچا۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز ضلع نصیر آ با د کے علاقے ڈیرہ رحمان جمالی میں 2 منی پیٹرول پمپس میں ایرانی پیٹرول اتارتے ہوئے ٹینکی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 2 پیٹرول پمپس اور قریبی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے سے 5افراد جھلس گئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔فائر بریگیڈ عملہ نے بڑی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا حفاظتی اقدامات کے تحت سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو کچھ وقت کے لیئے بند کردیا گیاتاہم ایف سی کے جوان موقع پر پہنچ کر قومی شاہراہ کو بعد میں کھول دیا آگ میں جھلس کر زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی تین زخمیوں کی حالت ناز ک بتائی گئی جنہیں مزید علاج کے لیئے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیاآگ لگنے سے دو دکان زمین بوس ہوگئے ایک گاڑی جل کر راکھ ہو گئی ضلع نصیر آباد کے مختلف علاقوں اور شہر میں 50 کے قریب غیر قانونی پیٹرول پمپ موجود ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں