کوئٹہ، سریاب روڈ پر دستی بم ناکارہ بناتے ہوئے دو پولیس اہلکار زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر دستی بم ناکارہ بناتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 2 اہلکار زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق منگل کو سریاب روڈ پر دستی بم کی اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم کو ناکارہ بنا رہے تھے کہ اچانک بم پھٹنے سے بم ناکارہ بنانے والے دونوں اہلکار داد اور امین اللہ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


