پاکستانی باکسر محمد شعیب خان نے تھائی لینڈ میں ایشین ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد شعیب خان نے پروفیشنل اے بی ایف ایشین ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں پروفیشنل اے بی ایف ایشین ٹائٹل کے میچ میں پاکستانی باکسر محمد شعیب خان نے 57کے مقابلے میں 117پوائنٹس حاصل کر کے انڈونیشین حریف باکسر کو شکست دیگر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، شعیب خان دس کے دس راؤنڈ زمیں ناقابل شکست رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں