کوئٹہ، ٹریکٹر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کو ئٹہ:صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ کے علا قے جناح ٹاؤن میں ٹریکٹر کی مو ٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔جاں بحق ہو نے والوں میں سے ایک کا تعلق ضلع قلعہ سیف اللہ سے بتا یا جا رہا ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔پو لیس کے مطابق گزشتہ روز کو ئٹہ کے علا قے جناح ٹاؤن میں ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار مو قع پر جا ن کی با زی ہا ر گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا زخمی کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ دوران علا ج زخموں کی تا ب نہ لا کر چل بسا جاں بحق ہو نے والے افراد میں سے ایک کی شناخت رحمان خان ولد سلطان محمد سکنہ قلعہ سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت آخری اطلاعات تک نہیں ہوسکی تھی، اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں