شامی صدر بشار الاسد نے ترکی کے صدر طیب اردگان کی ملاقات کی پیشکش ٹھکرا دی

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے ملاقات کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ دمشق نے اس معاملے کو فی الحال ملتوی کیا ہے۔ یہ ملاقات ہو سکتی ہے۔ایجنسی نے 3 ایسے ذرائع کا حوالہ دیا جو شام اور ترکی کے درمیان مذاکرات سے آگاہ ہیں۔ شام میں بحران کے آغاز کے بعد سے ایک دہائی سے زائد عرصے تک تلخ دشمنی کے بعد اردگان کے ساتھ سربراہ اجلاس منعقد کرنے کے لیے روسی ثالثی کی کوششوں کی مزاحمت کر رہا ہے۔تاہم دو ترک ذرائع جن میں سے ایک اعلیٰ عہدیدار ہے نے کہا ہے کہ دمشق صرف اس معاملے کو ملتوی کر رہا ہے اور معاملات دونوں رہنماؤں کے درمیان حتمی ملاقات کی طرف جا رہے ہیں۔ اردگان نے دمشق کے ساتھ میل جول کے لیے اپنی رضامندی کا عندیہ دیا تھا۔ گذشتہ ماہ اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے ایک ہفتے بعد بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ترکی شام کے ساتھ معاملات کو درست راستے پر ڈال سکتا ہے۔ اردگان نے ایک ٹیلی ویژن مباحثے میں کہا کہ سیاست میں کوئی دشمنی نہیں ہو سکتی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ بشارالاسد نے اردگان کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی موجودگی میں ملاقات کی تجویز مسترد کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں