کراچی میں کمیٹی / بی سی ڈالنے والی خواتین کے ساتھ 24کروڑ کا فراڈمبینہ فراڈ سامنے اگیا

کراچی(انتخاب نیوز)کراچی میں خواتین کی پیسے بچانے کی روایتی بی سی/ کمیٹیوں کی اسکیم میں 24 کروڑ روپے تک کا مبینہ فراڈ سامنے اگیا۔کمیٹی جمع کرنے والی خاتون نے کمیٹیاں واپس کرنے سے معذوری کا اظہار کردیا۔بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی جمع کرنے والی خاتون سدرہ حْمید کے نجی بینک اکاؤنٹ سے رقم نکال لی گئی، کروڑوں روپے جمع کرنے والی خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں صرف 24 ہزار روپے موجود ہیں۔کمیٹی ممبر کا کہنا ہے کہ خاتون کو کمیٹی ڈالنے والوں کے اندازاً 24 کروڑ روپے واپس کرنے ہیں، خاتون اب پیسہ واپسی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا کہہ رہی ہے۔کمیٹیاں ڈالنے والی خاتون نینجی ٹی بی کے سوالات کے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ کہیں نہیں بھاگ رہی، ایک ایک روپیہ ادا کروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں