سی پیک کے التوا تمام منصوبوں پر کام شروع کیا جائے، بلوچستان میں سڑکوں کی حالت بہتر کریں گے، اسعد محمود

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام کی سہولت کے لئے سڑکوں کا جال بچھائیں گے سیلاب کی تباہ کاریوں سے سندھ اور بلوچستان میں این ایچ اے نے عوام کی مشکلات کو کم کیا ہے 9 دسمبر کو بند ہونے والے منصوبوں کا افتتاح کریں گے،خیبر پختونخوا سے ژوب تک موٹروے پر ٹینڈر آخری مراحلے میں ہے اگلے سال گوادر ایئر پورٹ کی تعمیر کا کام مکمل ہوجائے گا۔ سابق حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی آڑ میں پاکستان پوسٹل سروس کے منافع بخش سیکشن کو بند کردیا تھا ہم نے مختلف سیشنز کو بین الاقوامی اداروں کے ملکر بحال کرتے ہوئے ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے بین الاقوامی کوریئر سروس بنارہے ہیں اور بند ڈاک خانوں کو دوبارہ بحال کررہے ہیں پاکستان پوسٹل سروس کو جدید خطوط پر استوار بین الاقوامی کورئیر سروس بنائیں گے پوسٹ آفس کو بین الاقوامی معیار کی سستی کورئیر سروس بنانے کا عمل پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو اور پاکستان پوسٹ آفس کے 40 پوسٹ مینوں میں موٹر سائیکل تقسیم کرنے کی تقریب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھائیں تاکہ فاصلوں کو کم کرکے علاقے کو ترقی مل سکے۔ اور لوگوں کو سفری سہولیات میسر آئیں۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سندھ اور بلوچستان میں این ایچ اے نے عوام کی مشکلات کم کرنے میں کوشش کی، کہیں مواصلاتی نظام معطل ہوتا تھا تو 24 گھنٹے کے اندر بحال کرنے کی کوشش کی جاتی تھی، مواصلاتی نظام کے ساتھ خوراک ادویات کی فراہمی میں بھی این ایچ اے نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا، سیلاب کے بعد اب این ایچ اے ملک بھر میں تعمیرنو پر کام شروع کر رہی ہے،جو میگا منصوبے بند ہوئے تھے اب ان منصوبوں کا 9 دسمبر کو افتتاح کرینگے تاکہ انہیں بروقت مکمل کیا جائے اور لوگ ان سے مستفید ہوسکیں۔ خیبر پختونخوا سے ژوب تک موٹروے پر ٹینڈر آخری مراحل میں ہے،سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دور کے بعد رکنے والے منصوبے پھر شروع کر رہے ہیں، کیونکہ یہ ملک اور قوم کی ضرورت ہیں ان کا کہنا تھا کہ گوادر ائیرپورٹ پر تعمیر کا کام اگلے سال مکمل ہوجائیگا جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ چھوٹے سے ٹینڈر کو پاس کرنے میں بھی 2 تین ماہ لگ جاتے ہیں، میں کل سکھر سے حیدرآباد موٹروے کا افتتاح کرنے جا رہا ہوں، حکومت کا فیصلہ ہے کہ سی پیک کے تمام رکے ہوئے منصوبوں پر کام شروع کیا جائے، ملک میں ترقیاتی بجٹ 700 ارب روپے ہے جس میں سے سیلاب زدہ علاقوں کو بھی فنڈز دیئے، سیلاب متاثرین کو 25 ہزار کی مد میں بڑی رقم دینی پڑی ہے، وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف کی ہدایت پر این ایچ اے نے ایمرجنسی میں 20 ارب روپے خرچ کئے تاکہ لوگوں کی مشکلات کو دور کیا جاسکے۔کوئٹہ میں پاکستان پوسٹ آفس کے 40 پوسٹ مینوں میں موٹر سائیکل تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے مولانااسعد محمود نے کہا کہ پوسٹ مین ادارے کا اہم و مرکزی ستون ہیں، پوسٹ مینز کیلئے جدید موبائل فونز کی تقسیم کی پالیسی پائپ لائن میں ہے، ہماری کوشش ہے کہ محکمے بہتری کے لئے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں حالانکہ سابق حکومت نے FATF کی آڑ میں پاکستان پوسٹل سروس کے منافع بخش سیکشنز کو بند کردیا تھا، پوسٹ آفس کے مختلف سیشنز کو ہم نے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ملکر دوبارہ بحال کردیا، جس کا مقصد پاکستان پوسٹل سروس کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے بین الاقوامی کورئیر سروس بنارہے ہیں پوسٹ آفس کو بین الاقوامی معیار کی سستی کورئیر سروس بنانے کے عمل پر تیزی سے کام جاری ہے، حکومت نے سابقہ حکومت کی ملازمین کش پالیسیوں کو یکسر بند کردیا ہے، ملازمین کی فلاح وبہبود کی پالیسی اپنائی ہے اور ملک بھر میں بند ڈاکخانے دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔ تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کی فراہمی کے علاوہ لوگوں کو فائدہ پہنچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں