پاکستان کی خواتین اب بالادستی اوردھونس دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہیں،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین اب بالادستی اور عورتوں سے نفرت کرنے والوں کی دہونس دہمکیوں سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کے لیئے روشنی کا مینار ہے، جنہوں نے ان کے لئے راستے منور کیئے تاکہ ان کی محنت اور جان پر فقط ان کا اختیار ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اپنی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گی اور اگر وہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہیں تو ہر پاکستانی خاتون بینظیر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پی پی چیئرمین نے برزور اتوار (آج)دنیا بھر میں منائے جانے والے عالمی یوم خواتین کے موقعے پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین-مخالف اور صنفی امتیاز پر مبنی پدرانہ نظام کی حامی جماعتوں کی شدید مخالفت کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے اور اس میں مزید اضافے کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے۔ خواتین اور پسماندہ طبقات ہی پیپلز پارٹی کی اصل طاقت ہیں اور ہماری جماعت ان کے ساتھ مل کر ان عناصر کے خلاف لڑے گی جو انھیں صنفی امتیاز پر مبنی پدرانہ نظام کی زنجیروں میں جکڑ کر غلام بنانے کی سازشیں کررہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں