ایچ ای سی نے پاکستانی طلبہ کو مفت تربیت دینے کیلئے کورس ایرا سے شراکت کرلی

اسلام آباد(اے پی پی)ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کورس ایرا (Coursera)کی شراکت سیڈیجیٹل لرننگ اینڈ اسکل انرچمنٹ انیشی ایٹیو (Digital Learning and Skills Enrichment Initiative) کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جسکے تحت ایچ ای سی کورس ایرا کے مفت لائسنس جاری کرے گا اور پاکستانی نوجوانوں کو کورس ایرا کے5300سے زائد کورسز تک رسائی حاصل ہوگی۔ ایچ ای سی نے 2018میں کورس ایرا کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل لرننگ اینڈ اسکل انرچمنٹ انیشی ایٹیو (Digital Learning and Skills Enrichment Initiative) کا آغاز کیا اور اس پروگرام کے گزشتہ دو مراحل میں 12000طلباء نے ڈھائی لاکھ گھنٹوں پر محیط آن لائن ہنر سیکھے۔ اس پروگرام کے تحت پیش کیے جانے والے کورسز میں پراجیکٹ مینجمنٹ (Project Management)، ڈاٹا انالٹکس(Data Analytics)، پروگرامنگ(Programming) اینڈ سوشل میڈیا مارکیٹنگ (Social Media Marketing)اور متعدد سافٹ اسکلز کے شعبہ جات شامل ہیں۔ 2023 میں پروگرام کے تیسرے مرحلے ایچ ای سی پاکستانی نوجوانوں کو مختلف ہنر او رصلاحیتیں حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرے گا اور نوجوان 5300کورسز اور گیارہ ڈومینز (Domains)کے ڈریعے 3400گائیڈڈ پراجیکٹس (Guided Projeccts)تک مفت رسائی حاصل کر سکیں گے۔ ایچ ای سی اور کورس ایرا کی شراکت داری سے متعلق اپنے کلمات میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھاکہ اس شراکت داری کا مقصد یہ ہے کہ نوجواں کورسز تک رسائی کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی اور کورس ایرا اس شراکت داری کو مزید مستحکم کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجواں مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایچ ای سی تعلیم کو سفارتکاری کے وسیلے کے طور پر استعمال کرنے کا قائل ہے تاکہ دوست ممالک باہمی کاوشوں سے اپنے مسائل کے حل کے طرف مل کر پیش رفت کرسکیں۔ کورس ایرا کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل گورنمنٹس ماٹ کلین کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ بات قابل تحسین ہے کہ ایچ ای سی دورحاضر کی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیم کو فروغ دینے کیلئے سرگرم ہے اور نوجوانوں کے لیے اس سمت میں مواقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ایچ ای سی اپنے ویژن کی بدولت لاکھوں طلباء کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں