قومی امنگوں کی تکمیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے، نصر اللہ زیرے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبای سینئر نائب صدر محمد عیسیٰ روشان، صوبائی سیکرٹری ایم پی اے نصراللہ خان زیرے، صوبائی سیکرٹری اطلاعات خوشحال خان کاکڑ نے پشتونخوا میپ شار علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام سرکلر روڈ پر نئے ابتدائی یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے مطابق حاجی نورالدین آغا سیکرٹری، نظام خان سینئر معاون سیکرٹری جبکہ حاجی شاہ جہان خان ترین، صالح محمد دوتانی، اختر محمد، عبدالمنان ترین اور احمد خان دوتانی معاونین منتخب ہوگئے، جس سے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ایم پی اے نصراللہ خان زیرے نے حلف لیا۔ اس موقع پر شار کے علاقائی سیکرٹری سید عبداللہ آغا اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نصر اللہ زیرے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا میپ کے انقلابی پروگرام سے متاثر ہوکر عوام جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں اور پارٹی اپنے عوام کی قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گی۔


