اعظم سواتی کی طبیعت ٹھیک نہیں، بلوچستان کی طرح ہم سندھ کی عدالتوں سے بھی انصاف کی امید رکھتے ہیں، حلیم عادل
کراچی(انتخاب نیوز)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کی طبیعت ٹھیک نہیں ،سندھ کے اندر فاشزم انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔ عالمی ادارے نوٹس لیں۔ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک ایوان بالا کے رکن کے خلاف سندھ حکومت اپنی پولیس استعمال کررہی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلوچستان کی طرح ہم سندھ کی عدالتوں سے بھی انصاف کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری کی سرپرستی میں سندھ کے اندر فاشزم انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔ عالمی ادارے نوٹس لیں۔
Load/Hide Comments


