بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی قائدین کا اجلاس آج شام طلب کیا گیا ہے

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کا اجلاس آج شام طلب کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے اجلاس قائدِ ایوان کی حیثیت سے طلب کیا ہے۔یہ اجلاس اہم صوبائی امور پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے وزیرِ اعلیٰ کے وڑن کا تسلسل ہے۔اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ بھی اجلاس میں مدعو کیے گئے ہیں۔اجلاس میں اتحادی اور حزبِ اختلاف کی دیگر جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں