تھانہ گولڑہ کے علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت، ملزمہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ نمبر 1430/22 درج کرلیا گیا۔ تیز رفتار گاڑی نے سلطان سکندر کو ٹکر ماری۔ ٹکر لگنے سے سلطان سکندر کی موقع پر موت واقع ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کی شناخت عدن تیمور کے نام سے ہوئی۔ وقوعہ کی تفتیش بلا امتیاز مقام و مرتبہ انصاف کے اصولوں کے مطابق کی جارہی ہے۔ ملزمہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Load/Hide Comments


